برآمدات میں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 87.88 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 87.88 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 کے پہلے 3 ماہ کے دوران 165ملین روپے مالیت کے ٹرانسپورٹ آلات برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات 310 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19 کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 145ملین روپے یعنی 87.88 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں