رنگ روڈ منصوبے

رنگ روڈ منصوبے کے اصل مجرم عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب کو گرفتار کیا جائے، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کے اصل مجرم عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب کو گرفتار کیا جائے،عوام عمران صاحب اور بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ 400 ارب کی چینی چوری کا حکم عمران خان نے دیا ہو اور استفی اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے، یہ نہیں ہو سکتا کہ 250 ارب کا آٹا چوری کا حکم عمران خان دیں اور استیفی اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے، یہ نہیں ہو سکتا 122 ارب کی ایل این جی چوری کا حکم عمران خان دیں اور استیفی اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ رنگ روڈ کی اللائینٹمنٹ اور اکسٹنشن کا حکم عمران خان دیں اور استیفی اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے عمران صاحب اور عثمان بذدار کو گرفتار کر کے ہر روز کی بنیاد پہ پیشی ہو اور فیصلہ سنایا جائے عمران صاحب کی گرفتاری کے بغیر رنگ روڈ منصوبے کی انکوئیری مکلمل نہیں ہو سکتی عمران صاحب وزیراعظم کرسی پر جب تک بیٹھے ہیں، ٹیمپرنگ آف ریکارڈ ہوتی رہے گیپہلے عمران صاحب حکم دیتے ہیں، چوری اور ڈاکہ ڈالتا ہے، وزیر استیفی دیتا ہے،

انکوئیری کمیشن بنتا ہے واہ واہ ہوتی ہے پھر اللہ اللہ خیر سلہ عمران صاحب اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اپنے منصب اور اختیار کا غیر ائینی، غیر قانونی اور ناجائز استعمال کر رہے ہیں عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے کی توسیع کا حکم کیوں دیا؟ عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو ڈائریکٹیو کیوں جاری کیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں