امریکی وزیرخارجہ بلنکن

رفح پر حملے پر تشویش ہے،بلنکن کی نیتن یاھو کو وارننگ

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کو مطلع کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی ممکنہ توسیع پر گہری تشویش ہے،

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ شہری آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے بغیر ہجوم والے شہر پر حملہ کرنا بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ محتاط رہے اور اقوام متحدہ کے مندوبین اور بین الاقوامی اداروں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں