امریکی وزیر خارجہ

رفح پر حملے سے اسرائیل کو مزید تنہائی کا خطرہ ہے،امریکہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ اٹنونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح پر کسی بھی حملے سے اسرائیل پر زیادہ تنہائی مسلط ہوجائے گی اور طویل مدت میں اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں بے تکلف گفتگوکی ۔ انہوں نے کہا کہ رفح میں کسی بھی زمینی فوجی کارروائی سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔

اس سے انسانی امداد کے زیادہ تباہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ ساتھ ہی اس سے دنیا بھر میں اسرائیل پر زیادہ تنہائی مسلط ہونے اور اس کی طویل مدت میں سلامتی اور استحکام کے خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں