رضوان

رضوان قومی ٹیسٹ ٹیم کے 33 ویں کپتان بن گئے

لاہور(عکس آن لائن) خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے محمد رضوان قومی ٹیسٹ ٹیم کے33 ویں کپتان بن گئے۔دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل ہی پاکستان کو بابر اعظم انجری کے باعث قیادت کے امیدوار نائب کپتان شاداب خان کی فٹنس بھی مشکوک تھی، بہرحال صحتیاب ہونے پر انھوں نے ٹیم کی کمان سنبھالی، ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے بھی بابر اعظم دستیاب نہیں ،اب نائب کپتان محمد رضوان کو قیادت کا موقع ملا ہے،وہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے 33 ویں ٹیسٹ کپتان بنے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین کی قیادت میں خیرپختونخوا کی ٹیم نے رواں سال قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، گذشتہ چند برس میں اس صوبے سے پاکستان ٹیم کو تسلسل کے ساتھ نیا ٹیلنٹ میسر آرہا ہے،اب قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔دوسری جانب طویل فارمیٹ کے کم میچز کھیل کر قیادت سنبھالنے والے پاکستانی کرکٹرز کی فہرست میں محمد رضوان تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، اے ایچ کاردار نے برصغیر پاک و ہند کی تقسیم سے قبل مشترکہ ٹیم کی جانب سے 3ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پاکستان کی قیادت سنبھالی تھی،جاوید برکی نے 8میچ کھیلنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔محمد رضوان نے مائونٹ مانگونئی ٹیسٹ سے قبل 9میچز میں حصہ لیا تھا،ماجد خان اور شعیب ملک کو 18،18میچز کے بعد پاکستان ٹیم کی قیادت کا اہل سمجھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں