راولپنڈی کا شیطان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے، رانا ثناءاللہ خان

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا شیطان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ،

ملک پر ایک نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم مسلط ہے ،سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے ،نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم اور اس کا چپڑاسی اندھے اور کوڑی کی جوڑی ہے ۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا راولپنڈی کا شیطان میڈیا پر آنے کے لئے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان دیتا ہے ،

کس حیثیت میں حکومتی وزیر قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی بات کررہا ہے؟ ،پنڈی کے شیطان کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر نیب گرفتاریاں کررہا ہے ،ریل مسافروں کا قاتل ریگ مار کی وجہ سے مقدمات سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا راولپنڈی کے شیطان کی گاڑی عمران نیازی کے پسٹن سے چل رہی ہے، اسی لئے دھواں ماررہی ہے ،راولپنڈی کا شیطان عمران مافیا کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہا ہے ،

راولپنڈی کے شیطان کی سیاسی گاڑی غداری اور بے وفائی کا دھواں مار رہی ہے ،راولپندی کا شیطان اپنی تباہ سیاسی گاڑی کو غداری کے ریگ مار سے روز چمکاتا ہے،عمران نیازی کے چپڑاسی کی سیاست چاروں طرف کھیلنے پرمبنی ہے ،چینی سکینڈل میں ملوث عمران مافیاکو عوام نہیں چھوڑے گی ،نوازشریف کی تصویر دیکھ کر راولپنڈی کے شیطان اور عمران نیازی کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں