شیخ رشید

رانا ثنا اللہ کی 5 ارکان کوغائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پانچ ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے۔ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پانچ ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے۔

ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی نئے وزیراعلی پنجاب ہوں گے۔ ڈالر 218 روپے کا ہوگیا معیشت تباہ حال ہے لیکن کسی کو فکر نہیں۔ سیاسی استحکام نہ آیا توجھاڑو پھر جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں