رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ اور دیگر کیخلاف منشیات سمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت 13فروری تک ملتوی

لاہور(عکس آن لائن) انسداد دمنشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی ۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے منظو رکر لیا ۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی ۔ رانا ثنا اللہ کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم عائدکرنے کی کارروائی نہ ہوسکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں