رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں عبوری ضمانت میں22 مارچ تک توسیع

لاہو ر(عکس آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی آمدن سے زائد اثاثے کیس میں عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی۔

لاہو رہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمدسرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پرمشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ رانا ثنا اللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ رانا ثناء اللہ کے وکلا ء امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔

عدالت نے وکلا کی عدم پیشی کے باعث رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت میں بغیر کارروائی 22 مارچ تک توسیع کردی۔سماعت کے بعدراناثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کل کی بات ہے وزیر اعظم اوپن بیلٹ کی بات کرتے تھے، چورچور اور کرپشن کا شور کرنیوالے اب پکڑے جا رہے ہیں، یہ خود کرپشن کرتے ہیں پھر کرپشن کا شور مچاتے ہیں، ان کے یوٹرن اور انتقام پوری قوم جان چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ عبدالغفور حیدری نے حکومتی آفر مسترد کر دی ہے، اکثریتی ووٹ توڑنے کیلئے پریشر ڈالا جا رہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں