رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کاکراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرکشیدگی پرگہری تشویش کااظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرکشیدگی پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کوانعقاد پرسیاسی جماعتوں کیدرمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیارکرلی ہے، دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں ،تو دو مخالف ہیں، موجودہ صورتحال میں کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرتصادم کا خدشہ ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ بعض شرپسندعناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تصادم اورامن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ کراچی اورحیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتاہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں اورالیکشن سے متعلقہ دیگر فریقین کومعاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کی فضاکو ڈی فیوزکرنیکی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں، آئین اور قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں