راشد خان

راشد خان کی پاکستان کو کابل میں کھیلنے کی دعوت

شارجہ (عکس آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پاکستانی ٹیم کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دیدی ۔

شارجہ میں کھیلے گئے 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔پہلے ٹی ٹونٹی کی پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت ہمارے لیے مشکل ہوجاتی۔راشد خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سیریز باقی ہے اسے جیتنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کے 93رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18ویں اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں