گورنر اسٹیٹ بینک

راست میں کوئی خفیہ چارجز شامل نہیں ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن) گور نر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ہے، اسکے ذریعے آنا لائن ادائیگیوں میں مدد حاصل ہوگی۔ منگل کو پاکستان کے پہلے انسٹنٹ پے سسٹم راست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ہے، اسکے ذریعے آنا لائن ادائیگیوں میں مدد حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹلائزیشن پر زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کا یہ نظام دنیا کے بہت کم ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے، امریکا بھی اب تک ڈیجیٹیل بینکنگ کا نظام استعمال نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ راست کے ذریعے بینکاری میں جلد از جلد کی جاسکتی ہے جو فوری لین دین کا حصہ ہے، اس کے ذریعے لین دین سے میں کوئی خفیہ چارجز بھی نہیں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم ادائیگی کے لیے راست کو آسان بنایا ہے، اس میں صرف صارفین کو اپنے نمبر سے ایک آئی ڈی رجسٹرڈ کروانی ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ راست کی اولین ترجیح ان کے صارفین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بینکاری کے لیے ہمارے پاس اداروں کی درخواستیں آرہی ہیں اس پروگرام میں 5 اداروں کو لائسنس کا اجرا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ بینک اب عام شہریوں کو بھی قرض فراہم کررہے ہیں،راست ، ڈیجیٹل ادائیگی میں انقلاب پرپا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ راست کے چار خصوصی جزو ہیں، اس کے ذریعے فوری ادائیگی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دس کروڑ شہریوں کے پاس موبائل فون ہے لیکن وہ بینکنگ کی سہولت سے استفادہ نہیں کر رہے۔ چند ہفتوں میں تمام بینک ”راست ”سے منسلک ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں