راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کا کندھ کوٹ میں دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کندھ کوٹ میں گھر میں راکٹ لانچر کے گولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے اللہ تعالی سے جان بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

واضح رہے کہ کندھ کوٹ میں بدھ کو راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں