راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کا چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیاھ میں اسپیکر نے کا لی کی چیانگ کے خاندان اور چینی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ لی کی چیانگ نے پاکـچین دوستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ لی کی چیانگ چینی حکومت کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل ماہر معاشیات تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ لی کی چیانگ کا چین کی معاشی ترقی میں کردار قابل تحسین ہے، لی کی چیانگ پاکستان کے مخلص اور بااعتماد دوست تھے، انہوں نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں لی کی چیانگ کے خاندان اور چینی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں