راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 58ویں برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 58ویں برسی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپنی بیمثال بہادری سے ملک کے دفاعی نظام کو پامال کرنے کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنایا۔

سابق وزیراعظم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پوری قوم پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، قوم کا ہر فرد اور پاکستانی افواج کا ہر بہادر سپوت پاکستان کے دفاع کے لیے اخری سانس تک اپنی جان قربان کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا انمٹ اور نمایاں باب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں