راجہ ریاض

راجہ ریاض نے طبل جنگ بجا دیا ، انصاف نہ ملا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ ریاض نے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آج آخری مرتبہ ریاست مدینہ میں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ، انصاف نہ ملا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے، بات کو مزید آگے نہ بڑھائیں ، بڑے تحمل سے تحریک انصاف کے پرچم کے نیچے کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی عدالت مین پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 40 ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ، کیوں کہ جہانگیر ترین سے نا انصافی ہو رہی ہے ، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، ہم اب تک پی ٹی آئی کے پرچم تلے کھڑے ہیں، لیکن آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں، نہ ملا تو فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ انصاف نہ ملا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے،

بات کو مزید آگے نہ بڑھائیں، بڑے تحمل سے تحریک انصاف کے پرچم کے نیچے کھڑے ہیں، آج آخری مرتبہ ریاست مدینہ میں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں