منشیات فروش

راجہ جنگ:پولیس تھانہ راجہ جنگ کی کاروائی منشیات فروش گرفتا ر

راجہ جنگ(نمائندہ عکس آن لائن) پولیس تھانہ راجہ جنگ کی کاروائی منشیات فروش عباس کو کھرپہ چک سے گرفتا ر کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1520 گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ راجہ جنگ نے ایس ایچ او راحیل خاں کی قیاد ت میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں کاروائی کرتے ہوئے کھرپہ چک کے رہائشی عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملز م کے قبضے سے 1520 گرام چرس برآمد کر کے سیکشن9cکے تحت ایف آئی آر درج کر دی گئی۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ راحیل خاں کا کہنا تھا کہ منشیا ت فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں ان کو کسی قیمت پر نوجوان نسل کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں