ٹی ٹونٹی فارمیٹ

دی ہنڈرڈ کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر بات شروع

لندن ( عکس آن لائن) برطانیہ میں کرکٹ کے دی ہنڈرڈ فارمیٹ کو ٹی ٹونٹی میں تبدیل کرنے پر بات چیت شروع کردی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بڑھتے رحجان نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ صرف انگلینڈ میں کھیلا جاتا ہے اور اس سے ای سی بی کے تحفظات بڑھ گئے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دی ہنڈرڈ کو ٹی ٹونٹی میں تبدیل کرنے کے لیے ابھی ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 220 ملین پانڈ سالانہ کے معاہدے کی وجہ سے ابھی دی ہنڈرڈ جاری رہ سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں