ڈاکوﺅں

دیہاتیوں کے تشدد کے شکار دوڈاکوﺅں میں سے ایک دم توڑ گیا دوسرا تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل

ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن)دیہاتیوں کے وحشیانہ تشدد کے شکار دوڈاکوﺅں میں سے ایک دم توڑ گیا دوسرا تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پولیس نگرانی میں سول ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج ہے جبکہ ڈاکوﺅں کی فائرنگ اور خنجروں کے وار سے زخمی چار دیہاتی بھی مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں واضح رہے کہ پیر کی شب چار مسلح ڈاکوﺅں نے تھانہ ماموں کانجن کے گاﺅں 511گ ب کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کر رکھی تھی اسی دوران غلام عباس اور اسکے دو کزنز سلیم اور اعجاز نے مذاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے ان پر فائرنگ اور خنجروں کے وار کر کے غلام عباس،نواز ،سلیم اورامداد علی کو شدیدزخمی کر دیااسی دوران شور واویلا پر قریبی ڈھاریوں اور دیہات سےدرجنوں دیہاتی پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ڈاکو فرار ہونے کی کوشش میں دو پکڑے گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا پکڑے گئے ڈاکوﺅں کو دیہاتیوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جسکے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرازندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا سول ہسپتال فیصل آباد پہنچ گیا ہے زخمی دیہاتیوں میں سے سلیم پیٹ میں فائر لگنے سے تشویشناک صوتحال جبکہ نواز گولی لگنے سے ٹانگ ٹوٹ جانے کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دئے گئے ہیں جبکہ دیگر دومقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا ڈاکو تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے گاﺅں 450گ ب مالے دی جھوک کا رہائشی سعید عرف سعیدو بلوچ ہے جو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں اشتہاری ہے جبکہ دوسرا قابو آنے والا ڈاکو452کا رہائشی اظہر ماچھی بتایا جاتا ہے پولیس فرار ہونے والے ڈاکو کا سراغ لگانےکی کوشش کر رہی ہے مذکورہ گروہ نے گزشتہ چھ ماہ سے تھانہ گڑھ،تھانہ تاندلہ صدر ،تاندلہ سٹی،کر،باہلک،ترکھانی ،مریدوالا،سمندری صدر ،سمندری سٹی اور تھانہ ماموں کانجن میں اندھیر نگری مچارکھی تھی جس دوران وہ کئی کروڑ لوٹ چکے ہیں پکڑے جانے سے پہلے بھی مذکورہ گروہ نے لیاقت چوک میں ایک سیل مین اور 491گ ب میں بہن بھائیوں سے ہزاروں روپے لوٹے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں