دیپیکاپڈوکون

دیپیکاپڈوکون کو ائیرپورٹ پر اترتے ہی فوٹوگرافر نے کیک پیش کیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچیں تو انہیں ایک فوٹو گرافر کی جانب سے خوبصورت سرپرائز ملا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پردیپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد دیپیکا پڈوکون اور اپنی گاڑی سے اتر کر اندر جانے لگتی ہیں تو ایک فوٹوگرافر آکر اْنہیں کیک پیش کرتا ہے اور سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہے۔

فوٹوگرافر کی جانب سے غیر متوقع طور کیک کی پیشکش اور سالگرہ کی مبارکباد ملنے پر دیپیکا پڈوکون خوش ہو گئیں۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اتنا خوشگوار سرپراز دینے پر فوٹوگرافر کا شکریہ ادا کیا اور اس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے دیپیکا اور رنویر کے حسنِ سلوک کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں