دیپال پور

دیپال پور:اسلام تمام عالم کے انسانوں کے حقوق کا ضامن ورہنمائی والا دین ہے ،صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی

دیپال پور(نمائندہ عکس آن لائن)مرکزتوحید وسنت جامعہ ریاض الجنہ کے اکتالیسویں تقسیم اسناد کے اجتماع سے مولانا عبدالحنان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی اکرم نے بیٹی کی پیدائش کو زحمت نہی بلکہ رحمت قرار دیا ہے اسلام تمام عالم کے انسانوں کے حقوق کا ضامن ورہنمائی والا دین ہے دینی ومشرقی کلچر کو عام کرنے اور امت محمدیہ کو بے راہ روی وگمراہی سے بچانے کی اشد ضرورت ہے ویلنٹائن ڈے یہودو نصاری کی پیروی اور اللہ ورسول کی ناراضگی اور خلاف ورزی کا دن ہے اسلام نے ہمیشہ جائز رشتوں سے محبت کا درس دیا ہے ہم مسلمان اللہ کی خوشنودی کیلئے اس فحاشی کی رسم پر لعنت بھیجتے ہیں

معاشرے کی بے راہ روی سے بچنے کیلئے مسلم خواتین اور بچیوں کو پردہ کرنے کی ترغیب دیں دینی وفلاحی کاموں میں نیک نیتی اور خالصتا رضائے الہی کیلئے خرچ کریں اس موقع پر جامعہ ریاض الجنہ کے مہتمم وخطیب ،ممبر ضلعی امن کمیٹی اوکاڑہ صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ علماءومعزز شہریوں کو ویلنٹائن ڈے جیسے بے حیائی کے عالمی دن کو حیا ڈے کے طور پر منانے اور اپنانے کیلئے آواز بلند کرناہوگی معاشرے کے امراءومالدار طبقے کو پسماندہ اور غریب افراد کی عزت نفس مجروع کیے بغیر مالی معاونت کرنااپنا دینی واخلاقی فریضہ سمجھنا چاہئے وکلائ،تاجر،پروفیسرز،اساتذہ،زمینداراور ملازمین سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے دائرے میں رہتے ہوئے دین اسلام کی تعلیمات کیمطابق زندگی گزارنا اپنا معمول بنالیں تودنیا وآخرت کی کامیابی ان کا مقدر بن جائے گی

ملکی بقااور استحکام کیلئے اسلام اور پاکستان لازمی وبنیادی عناصر ہیں کیونکہ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے افواج پاکستان ،پولیس اور سیکورٹی سلامتی کے ادارے ملک وقوم کے محافظ ہیں پاکستان تمام مذاہب کے پیروکاروں کیلئے امن کا گہوارہ ہے لیکن ملک دشمن قوتیں مسلکی ومذہبی انتشار چاہتی ہیں تمام مکاتب فکر کے علماءومشائخ مذہبی ہم آہنگی ،رواداری ،محبت واخوت کےلئے کوشاں ہیں ۔

اس موقع پرجامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے چھبیس حفاظ کرام کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور جامعہ کی سند معززین شہر کے ہاتھوں دی گئی جامعہ سے اب تک سینکڑوں حفاظ تعلیم مکمل کر کے ملک کے مختلف شعبوں میں خد مات سر انجام دے رہے ہیں ۔اجتماع میں جامعہ کے بانی، ضلعی ممبر مساجد کمیٹی اوکاڑہ الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی،رہنماءپی ٹی آئی چوہدری طارق ارشاد خان،ضلعی محتسب ملک مسعود متین کھوکھر، میاں محمد اسلم ڈولہ،ڈاکٹر عادل رشید،میاں نعیم بھٹہ،حاجی مقصود کھوکھر،میاں وقار بابرایڈووکیٹ،صاحبزادہ محمد سلمان صدیقی،مولانا مفتی لیاقت علی،قاری منیر احمد،قاری عبدالروف ،قاری محمد اظہرسمیت علمائ،طلبائ،وکلائ،تاجران، صحافیوں اورعوام کی کثیرتعداد موجود تھی جنہوں نے جامعہ کے منتظمین واساتذہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں