پولیس

دیپالپور، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دو فرار

دیپالپور (عکس آن لائن) تھانہ صدر کی حدود بائی پاس کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی۔ پولیس کی کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں