خادم حسین

دیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ،خادم حسین

لاہور (عکس آن لائن ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے

کہ دیا میر بھاشا ڈیم سے ملک ترقی کی منازل طے کرے گا منصوبہ سے 4500میگا واٹ بجلی سے لوڈ شیڈنگ اور توانائی

بحران کے خاتمہ میں مدد ملے۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ منصوبہ سے صنعتوں کو مسلسل بجلی کی فراہمی سے صنعتی

پہیہ مسلسل رواں دواں رہے گا، ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔خادم حسین نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کے

ساتھ ساتھ قابل عمل دیگر ڈیمز کے منصوبوں پر بھی فوری کام کا آغاز کیا جائے، کالا باغ ڈیم بھی واپڈا کے قابل عمل اور جلد

مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے اور اس کی تکمیل سے4500میگا واٹ سے زائد اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم

میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ سارا سال دریاؤں میں زراعت کے لیے پانی بھی دستیاب رہے گا، جس سے زراعت ترقی کرے گی.

تو صنعتوں کو وافر خام مال دستیا ب ہوگا اور صنعت و زراعت ترقی کرنے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں