عاصم سلیم باجوہ

دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام، 16 ہزار سے زائد نوکریاں پیدا ہونگی ،عاصم سلیم

اسلام آ باد (عکس آن لائن) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینیٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے،

کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام ہے، وزیراعظم آج تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے،

منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے

کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا منصوبے سے سٹیل، سیمنٹ، تعمیراتی شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا،

منصوبے سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی، 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرے سے 12 لاکھ ایکڑ زرعی

علاقہ سیراب ہوگا۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی، ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں