یوسف رضا گیلانی

دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی، یوسف رضا گیلانی

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقف ہمیشہ متواتر رہا ہے، جو جنوری کا بیان دے دیا ہے میرا خیال ہے اسے ماننا چاہیے، اعلان کرتا ہوں اپنے پرانے حلقے سے الیکشن لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملکی مفاد کے خلاف ہیں اور جنہوں نے ملٹری تنصیاب پر حملہ کیا ان کے علاوہ باقیوں پر کوئی پابندی نہیں، جب کلین ہوں گے تو وہ الیکشن میں حصہ لیں گے ورنہ سب ایک جیسے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم جب دوسرے ممالک میں جاتے ہیں تو ویزہ لیتے ہیں، جو ملک میں غیر قانونی مقیم ہیں ان کے خلاف ہم بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں