دہری شہریت

دہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی ‘شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دہری شہریت کے حوالے سے قانون واضح ہے،دہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی‘

دہری شہریت کے حوالے سے دیکھنا ہے کہ قانون اس سلسلے میں کیاکہتا ہے‘منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے وہ عوامی نمائندے ہوتے ہیں‘منگل کوکابینہ اجلاس میں دہری شہریت کے معاملے پربات ہوگی‘اثاثوں کی تفصیلات سامنے لانے کی روایت تحریک انصاف نے شروع کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے وہ عوامی نمائندے ہوتے ہیں،منگل کوکابینہ کااجلاس ہوگاجس میں دہری شہریت کے معاملے پربات ہوگی۔شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بہت پہلے سے اہم شخصیات حکومتو ں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں،اثاثوں کی تفصیلات سامنے لانے کی روایت پاکستان تحریک انصاف نے شروع کی،دہری شہریت کے حوالے سے دیکھنا ہے کہ قانون اس سلسلے میں کیاکہتا ہے؟

قانون کے مطابق دہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی، سینٹ کا ممبر نہیں بن سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں