پنیری کی کاشت

دھان کے کاشتکار پنیری کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل کریں

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ دھان کے کاشتکار بہترین فصل کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کریں اور اچھی پیداوار کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کی کاشت کو ہی یقینی بنایا جائے ۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ دھان کی منظور شدہ اقسام اری سکس ، کے ایس 282،کے ایس کے 133، نیاب اری نائن کی کاشت کیلئے پنیری کا مو زوں وقت 7جون تک ، سپر باسمتی کا 20جون تک، باسمتی 370، باسمتی 385 ،باسمتی پاک ، باسمتی 2000 وغیرہ کی پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جون سے 20جون تک ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیت میں پنیری کاشت کرنے سے قبل 2دفعہ ہل چلایا جائے اور پھر اسے پنیری بونے سے تین دن پہلے پانی سے بھر دیا جائے اور کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلایا و سہاگہ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دھان کے کھیت کو د س دس مرلے کے پلاٹوں میں تقسیم کر کے انگوری مارا ہوا بیج شام کے وقت بکھیرا جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ جہاں زمین میرا اور پانی کھڑا نہ ہو سکتا ہو وہاں خشک طریقے سے پنیری کاشت کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی مسئلہ ، معلومات ، رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں