دھان کی کاشت

دھان کی کاشت سے قبل بیج اچھی طرح دھوکرتیزاب سے صاف کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نےکپاس کے کاشتکاروں کو 15اپریل سے شروع ہونیوالی دھان کی بوائی کی مہم کے دوران کاشت سے قبل بیج اچھی طرح دھوکرتیزاب سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بالٹی میں پانی بھرکر چھاننے میں بیج پرگرائیں اوربیج کو اچھی طرح سے دھوئیں تاکہ بیج تیزاب سے پاک ہوجائے نیز دھوتے وقت چونکہ نہ پختہ ناقص بیج پانی کی سطح پر تیرآتاہے اسلئے یہ بیج نکال دیناچاہئیے اور پختہ وتوانابیج چونکہ نیچے بیٹھ جاتاہے اس لئے پانی میں نیچے بیٹھنے والے بیج کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کرکے پٹ سن کی بوریوں یا کپڑے کے تھیلوں میں بھرلیناچاہئیے تاکہ ان میں ہوا کا گزرہوتا رہے اوربیج جلدی خشک ہو کر اپنا اگا متاثرنہ کرے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے بتایا کہ کپاس کے بیج کو کبھی بھی نائیلو ن یا پلاسٹک کے تھیلوں میں نہیں رکھناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ گلابی سنڈی سے متاثرہ جڑے ہوئے بیجوں پر خاص توجہ مرکوز کرنی چاہئیے اوراگر کسی جگہ ایسا بیج نظرآئے تو اسے چن کر ضائع کردیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار تربیت پروگرام کے تحت کپاس کے کاشتکاروں کو اس ضمن میں عملی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں