شعیب اختر

دو ہفتے پہلے ہی کہا تھا آئی پی ایل معطل کر دینا چاہیے ، شعیب اختر

راولپنڈی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث معطل کی جانے والی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے پہلے ہی کہا تھا آئی پی ایل معطل کر دینا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ہفتے پہلے ہی میں نے یہ اپیل کی تھی کہ بھارت کو کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل معطل کردینا چاہیے، اس میں میری کوئی خوشی نہیں تھی بلکہ صحتِ عامہ کا مسئلہ تھا۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت میں کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہی کہوں گا کہ انسانی جانوں سے قیمتی کوئی اور شے نہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی صورتحال کے پیشِ نظر انڈین پریمیر لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں