چیئر مین سینٹ

دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشدضرورت ہے، چیئر مین سینٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشدضرورت ہے،ہمیں رابطہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔ وہ کرغستان میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

کانفرنس کا موضوع ”رابطہ کاری کے دور میں پاکستان اورکرغستان: شاہراہ ریشم کا کردار”تھا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کانفرنس کی بدولت اہم معلومات پر تبادلہ خیال کا موقع ملا،پاکستان اور کرغستان کے آپس میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور کرغستا ن کے قریبی تعلقات کے باوجود تجارتی حجم کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشدضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ باہمی دوطرفہ تجارتی و اقتصادی معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجوددور رابطہ کاری کا دور ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں رابطہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ بی آر آئی منصوبہ وسطی ایشیائی ممالک کیلئے اقتصادی راہدری سے بھرپور استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سی پیک نے پاکستان کیلئے خطے کے ساتھ رابطہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک خطے کیلئے ایک گیم چینجز کے طور پر سامنے آیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سی پیک منصوبہ سینٹرل ایشیائ، جنوبی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپ کے ساتھ رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ رابطہ کاری کے اس منصوبے سے تین ارب سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل کی ہر سطح پر حمایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ خطے کی رابطہ کاری اور تعاون کو بڑھانے کیلئے امن و سلامتی انتہائی اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان وسطیٰ ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرنے اور اقتصادی و معاشی نقل وحمل میں تیزی لانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور کرغستان آپس کے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اقتصادی راہداری کے تحت معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہونگی۔چیئرمین سینیٹ نے کانفرنس کے منتظمین اور لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی کاوشوں کی تعریف کی۔انہوںنے کہاکہ کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم موقع پر کیا گیا ہے۔کانفرنس میں کرغستان کے وزیر خارجہ، اراکین پارلیمنٹ اور آذربائیجان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں