محمد عامر

دوسرے کورونا ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کا سیمپل لے لیاگیا

لاہور(عکس آن لائن) دوسرے کورونا ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کا سیمپل لے لیاگیا ۔

منگل کو پہلی جانچ میں رپورٹ منفی آئی تھی، دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی نیگیٹو آنے کے بعد ان

کو انگلینڈ روانہ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متعدد بار ٹیسٹنگ میں حارث روف کی رپورٹس مثبت آنے

کے بعد محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم ان کی رخصتی کورونا کلیئرنس سے مشروط تھی۔

محمد عامر کے ساتھ مساجر محمد عمران کے بھی دوسرے ٹیسٹ کے لیے سیمپل حاصل کر لیا گیا ہے۔

دونوں ٹیسٹ کے بعد مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں منتقل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد وہیں سے رواں ہفتے انگلینڈ روانہ کرنے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں