شاہ محمود قریشی

دوبارہ گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے،شاہ محمود قریشی

راولپنڈی (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر رہے ہیں، میں بے گناہ ہوں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری ضمانت کا آرڈر اڈیالہ جیل آیا، جج صاحب نے روبکار پر دستخط کیے، مجھے انہوں نے گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میں نے کہا کہ میری رہائی کے آرڈر پر تین سپریم کورٹ کے ججز کے دستخط ہیں،

انہوں نے مجھے گرفتار کر کے تھری ایم پی او کے تحت نطر بند کر دیا، میں نے ان کی بات قبول کر لی اور اپنے سیل میں واپس چلا گیا۔دوڑاتے ہوئے بکتر بند تک لے جانے پر شاہ محمود قریشی برہم ہوگئے اور پولیس اہل کاروں کو ڈانٹ پلا دی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل سے گرفتار کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں