خطرناک وبائی مرض

دنیا کے 205 ملکوں تک پھیلے خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 882 ہو گئی

واشنگٹن(عکس آن لائن)دنیا کے 205 ملکوں تک پھیلے خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 882 ہو گئی جبکہ اموات 59 ہزار 200 سے زائد ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وائرس سے متاثر ہونے والے 8 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد ابھی بھی دنیا بھر کے خصوصی اسپتالوں یا میڈیکل سینٹرز میں زیرِ علاج ہیں جن میں 39 ہزار 400 سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔کورونا مریضوں کی سب سے بڑی تعداد امریکا میں 2 لاکھ 78 سے زائد ہے، اس کے بعد اٹلی میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 827 ہے۔

اسپین 1 لاکھ 19 ہزار 199 کورونا کے مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 91 ہزار 159 مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں 14ہزار 681، اس کے بعد 11ہزار 198 اسپین میں ہوچکی ہیں۔امریکا میں 7 ہزار 402، فرانس میں 6 ہزار 507 اور برطانیہ میں 3 ہزار 605 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔سب سے پہلے چین میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس پر اب وہاں قابو پا لیا گیا ہے اور لگ بھگ 3 ہفتے سے چین میں کورونا وائرس کے بہت کم کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

چین میں متاثرہ مریضوں کا گراف 81 ہزار سے زائد پر رکا ہوا ہے جبکہ اموات 3 ہزار 326 ہو چکی ہیں۔کورونا وائرس سے خوفناک صورتِ حال کا شکار رہنے والے چین کے شہر ووہان میں معمولاتِ زندگی بحال ہو چکے ہیں،

اس کے برعکس کورونا وائرس کے خوف سے لگ بھگ پوری دنیا ہی لاک ڈاون کا شکار ہو چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 40 اموات ہوچکی ہیں جن کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2689 ہے، جبکہ ملک بھر میں 126 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں