آلودہ ترین

دنیا کے 20آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر

لاہور(عکس آن لائن)دنیا کے 20آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔عالمی شماریات انڈیکس کی جانب سے فضائی آلودگی کا شکار شہروں کی فہرست جاری کردی گئی، فضائی آلودگی میں پاکستان کے تین شہر شامل ہیں جبکہ بھارت کے 14 شہر فضائی آلودگی کی فہرست میں شامل ہیں۔

عالمی شماریات کے مطابق لاہور 97.4 ائیر انڈیکس کے ساتھ سب سے آلودہ شہر قرار پایا۔ اس کے علاوہ پشاور کو پانچویں اور فیصل آباد 16ویں نمبر پر آلودہ شہر قرار پایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں