افتحار احمد

دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک پی ایس ایل میں ہوتا ہے’ افتخار احمد

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے کہا ہے کہ دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک پی ایس ایل میں ہوتا ہے، وہاب ریاض کو چھکے مارنے کے بعد بولروں کو مجھ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔انہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض جیسے ٹاپ بولر کو 6 چھکے مارے اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ایسا ممکن ہوا۔افتخار احمد نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب بولرز بہت میچور ہیں، میرا یقین ہے کہ دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک پی ایس ایل میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ جتنے بھی چھکے مار سکا ماروں بس ٹیم کو جتوانا ہے۔افتخار احمد نے کہا کہ میچ ٹو میچ کھیلنا ہے، کرکٹ میں کسی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا، اس مرتبہ کوئٹہ کو چمپئن بنانا ہے۔بیٹنگ آل رائونڈر نے کہا کہ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ بولرز اور بیٹرز ایک دوسرے کو چارج کریں، سب سے زیادہ مزہ اس پی ایس ایل میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں