شاہ محمود

دنیا نے دیکھا ہے کہ مودی سرکار کا جو دہرا معیار ہے وہ بھی عیاں ہو گیا،شاہ محمود قریشی

سکھر(عکس آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 27فروری کو پاکستان ائیرفورس اور پاک افواج کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے ہم ہمیشہ تیار رہیں گے،ہم پرامن لوگ ہیں اور امن سے رہنا چاہتے ہیں۔

اتوار کو سکھر میں 27فروری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تین سال پہلے بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تھی،27فروری کو پاکستان ائیرفورس اور پاک افواج کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم بیدار ہو چکی ہے یہ قوم تیار ہے، ہم پرامن لوگ ہیں اور امن سے رہنا چاہتے ہیں،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے ہم ہمیشہ تیار رہیں گے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی، دنیا نے دیکھا ہے کہ مودی سرکار کا جو دہرا معیار ہے وہ بھی عیاں ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں