دمشق

دمشق کے مضافاتی علاقوں میں اسرائیل کے میزائل حملے

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیل نے ایک بار پھر شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام کے عسکری ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ شمال مشرقی لبنان کی سمت سے آنے والے اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے اطراف بعض مقامات کو نشانہ بنایا۔ مزید یہ کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے ان میزائلوں کا راستہ روکا۔ اس کے نتیجے میں تھوڑا مادی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں اسرائیل نے شام کے اندر سیکڑوں فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں شامی حکومتی فوج کے ٹھکانوں اور بالخصوص ایران اور حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم تل ابیب کی جانب سے شاذ و نادر ہی سرکاری طور پر ان کارروائیوں کی تصدیق کی جاتی ہے۔ البتہ اسرائیلی عہدے داران بارہا اس موقف کو دو ٹوک انداز سے بیان کرتے رہے ہیں کہ شام میں ایران کے وجود کو قدم جمانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں