چوہدری فواد حسین

دبئی ایکسپو ، پاکستان انکلوژر میں 21 جنوری تا 26 فروری 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی، چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد(عکس آن لائن):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو کے دوران پاکستان انکلوژر میں کل( جمعہ سے) 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی ۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا، اس سال پی ٹی وی کا فلم ڈویژن قائم کیا گیا ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گا۔دبئی ایکسپو کے دوران دکھائی جانے والی فلموں میں طیفا ان ٹربل، لوڈ ویڈنگ، پرے ہٹ لو،ایکٹر ان لا،پرواز ہے جنون،بن روئے، ہیرمان جا،پرچی،چھلاوہ ،سپر سٹار اور ساون شامل ہیں۔یہ فلمیں باالترتیب 21 جنوری، 22 جنوری، 29 جنوری، 30 جنوری، 5 فروری ، 6 فروری، 12 فروری، 13 فروری ،19 فروری، 20 فروری اور 26 فروری کو دکھائی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں