دالوں کی درآمدات

دالوں کی درآمدات میں مارچ کے دوران 46.58 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد(عکس آن لائن) دالوں کی درآمدات میں مارچ کے دوران 46.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 53.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 36.74 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 17.06 ملین ڈالر یعنی 46.58 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں