دار ارقم سکولز

دار ارقم سکولز ساہیوال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

سرگودھا( نامہ نگار)دار ارقم سکولز ساہیوال کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔ تقریب میں سینکڑوںوالدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلو اور خاکے پیش کئے اور والدین کے دل موہ لیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی تھے۔ مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ادارہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ دیگر مہمانان گرامی میں چیئرمین دار ارقم سکولز پروفیسر عرفان احمد، چیف ایگزیکٹو میاں اظہار الحق، دائریکٹر دار ارقم سکول ساہیوال کیمپس مہر محمد ارشد حسین نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر والدین نے دار ارقم سکول کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی اور والدین نے کہا کہ دار ارقم سکول علاقہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور دار ارقم سکول علاقہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں