داب

داب کا طریقہ جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے آسان ترین، سب سے سستا اور انتہائی مثر ہے،ترجمان آری

فیصل آباد(عکس آن لائن)گندم سمیت دیگر فصلات میں موجود جڑی بوٹیاں فصل کی پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں جس کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسلئے کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بروقت یقینی بنائیں اور جڑی بوٹیاں ختم کرنے کیلئے داب کا طریقہ استعمال کریں کیونکہ یہ طریقہ انتہائی آسان ترین، سب سے سستا اور مثر ہے تاہم جڑی بوٹیوں کو بار ہیرو، گوڈی اور دیگر کیمیائی و غیر کیمیائی طریقوں سے بھی ختم کر کے گندم کی پیداوار میں 14سے 42فیصد تک اضافہ یقینی بنایا جاسکتاہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق بارہیرو طریقہ بوائی کے بعد بارش کے بعد زمین کے وتر حالت میں آنے پر ختیار کیا جانا چاہئے کیونکہ دوہری بارہیرو چلانے سے جنگلی جئی اور دمبی سٹی جیسی جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہیں اور گوڈی کا عمل جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوہ فصل کی نشوونما کے لیے بھی مفید ہے۔

انہوں نے بتایاکہ جڑی بوٹیوں کو آغاز ہی میں ختم کرنے کے لیے پودوں کے صحیح اگا کے بعد کھرپے یا کسولے کے ذریعے گوڈی کرکے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک کیا جاسکتاہے اور کیمیائی طریقہ انسداد کے ذریعے جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے مختلف کیمیائی زہریں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ گھاس نما یعنی باریک پتوں والی جڑی بوٹیوں کیلئے علیحدہ زہریں استعمال کرنی چاہئیں اور اسی طرح چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لیے مخصوص زہریں استعمال کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے زہروں کا انتخاب کرنا چاہئے تاکہ جڑی بوٹیوں کی بروقت اور مثر تلفی یقینی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں