خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک ہفتے کے لئے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی

پشاور(عکس آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے ایک ہفتے کے لئے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہاکہ 24مارچ تک شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیکل اسٹورز،کلینک،کریانہ اسٹورز،بیکریز،تندوراوردودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی،مال بردار اور پرائیویٹ گاڑیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا،

عوام کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،عوام کو بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،بلند عز م وحوصلے سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے کورونا کےخلاف مکمل متحرک ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے1299ڈاکٹروں کو تعینات کردیا ہے،عوام کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،عوام کو بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،بلند عز م وحوصلے سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے،

( آج) صبح9بجے سے ایک ہفتے کے لئے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی،22سے24مارچ تک شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیکل اسٹورز،کلینک،کریانہ اسٹورز،بیکریز،تندوراوردودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی،مال بردار اور پرائیویٹ گاڑیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے31کیسز ہیں،کورونا کے مریضوں میں 5مردان اور2پشاورسے ہیں،پشاور کے کورونا مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے ،اجمل وزیر نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل ہی کورونا سے بچاجاسکتا ہے،کورونا کے خلاف جنگ میں تمام احتیاطی اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں