آئی ایس پی آر

خیبر،سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(عکس آن لائن)وادی تیراہ میں فورسز کے آپریشن کے دوران 3دہشتگرد مارے گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں 25سے 26ستمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3دہشتگرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں