زیتون کی کاشت

خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کے ترجمان نے خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ

رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر جہاں اربوں رو پے کا قیمتی زرمبادلہ

بچایاجاسکتاہے وہیں ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد اضافی پیداوار برآمدبھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ زیتون کی

کاشت کے لئے گرم و معتدل درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے لہذا ایسے علاقے جہاں زیادہ سردی نہ پڑتی ہووہاں زیتون کو

باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیتون میں کلیاں بننے کیلئے موسم سرماکے دوران روزانہ درجہ حرارت کااتار

چڑھاؤایک سے 15ڈگری سینٹی گریڈہوناضروری ہے تاہم پھول بننے کے بعد سردی زیتون کی فصل کو متاثرکرسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار زیتون کی کاشت کے لئے مزیدرہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے

فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں