ثنا جاوید

خود بھی ہنس مکھ ہوں اور مجھے ہنستے مسکراہتے چہرے بہت اچھے لگتے ہیں ‘ ثنا جاوید

لاہور(عکس آن لائن ) نامور اداکار ہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ زندگی کی حقیقت کو جان جاتے ہیںپھر وہ کسی سے نفرت کرتے ہیںاور نہ ہی کسی کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں،میں خود بھی ہنس مکھ ہوں اور مجھے ہنستے مسکراہتے چہرے بہت اچھے لگتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر انسان زندگی کی حقیقت کی کھوج لگانے بیٹھے تو اس پر بڑی چیزیں آشکارہوتی ہیں اور پھر انسان سوچتا ہے میں تو اتنا عرصہ غلط سمت میں جارہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر رب کی ذات کو راضی رکھنا ہے تو دوسرو ںکو خوش رکھا جائے ، ان سے پیار محبت اور اخلاق سے پیش آنا چاہیے ، کوشش کی جائے دانستہ طو رپر کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو ۔ اگر کوئی غلط بات کر بھی دے تو اسے در گزر کیا جائے اس سے آپ کی شان میں کمی نہیں بلکہ آپ کے بارے میں مثبت تاثر پیدا ہوتا ہے اور اس کا خدا کی ذات کے ہاں بھی بڑااجر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں