سرفراز احمد

خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے،سرفراز احمد

کراچی(عکس آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے۔سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بے انتہا خوشی ہے، موقع ملا تو کراچی ٹیسٹ دیکھنے جاوں گا۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو لانے کے لیے اسکول کرکٹ بہت ضروری ہے، اسکول کرکٹ سے ٹیلنٹ ملتا ہے، بہت اچھی بات ہے کہ اب اسکولز میں گیمز کو پروموٹ کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں