خواجہ آصف

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت یکم جون کو ہوگی

لاہور(عکس آن لائن)آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نون لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی درخواست ضمانت یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا،واضح رہے کہ خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ لیگی رہنما خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں