سیرگئی لاوروف

خلیج میں سکیورٹی مشترکہ طور پر یقینی بنائی جائے، روس کامطالبہ

جنیوا (عکس آن لائن )روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاوروف نے کہا کہ اس معاملے میں روس کو سکیورٹی کونسل کے رکن ممالک کے علاوہ امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

سلامتی کونسل کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب میں لاوروف نے کہا کہ رواں برس خلیج فارس کا پورا خطہ ایک جنگ کے دہانے پر جا پہنچا تھا، جب امریکا نے ایک اعلی ایرانی جنرل کو عراق میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے عراق میں امریکی اہداف پر میزائل حملے کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں