بلاول بھٹو زرداری

خصوصی اہلیت کے حامل افراد کو مواقع دینے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد بھی ہر قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، خصوصی اہلیت کے حامل افراد کو مواقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر معاشرے کی بھبود میں اپنا حصہ بھرپور انداز میں مِلا سکیں۔

انہوںنے کہاکہ پی پی پی حکومتوں نے سرکاری محکموں میں ملازمت کیلئے خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے لئے 5 فیصد کوٹہ متعارف کرایا۔ انہوںنے کہاکہ نہ صرف کوٹہ مختص کیا بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کرایا،خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے لئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد میں سندھ سب سے آگے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشنز پر عمل درآمد کے تمام اسٹینڈرز پر بھی سندھ آگے ہے ۔بلاول بھٹو زر داری نے کہ اکہ سندھ اسمبلی نے سال 2017 میں سندھ ڈفرنٹلی ائبلڈ پرسنس ایکٹـ2014 منظور کیا۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ بل میں مزید ترامیم بھی کیں تاکہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کو درپیش مشکلات کا زیادہ سے زیادہ ازالہ کیا جاسکے۔

انہوںنے کہاکہ مذکورہ بل کے تحت خصوصی افراد کو خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد بھی قرار دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی خصوصی اہلیت کے حامل افراد کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدام کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ معاشرہ بھی خصوصی اہلیت کے حامل افراد کی خصوصی صلاحیتوں سے استفادہ کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں