عثمان بزدار

خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر عثمان بزدار کا دوبارہ عدالت سے رجوع

لاہور (نمائندہ عکس ) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پردوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

عثمان بزدار کی متفرق درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے لیے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے عدالت ے سامنے درخواست میں یہ موقف بھی اپنایا کہ حکومت قانون کے مطابق سیکیورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی۔ عثمان بزدار نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں دینے کے لیے احکامات دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں